عثمان مرزا کیس، متاثرہ جوڑے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

January 19, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، این این آئی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عطاء ربانی نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون میں نازیبا ویڈیو بنانے، تشدداور بلیک میلنگ کیس میں عدم پیشی پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو ہدایت کی کہ دونوں کو پیش کیاجائے۔ منگل کو سماعت کے دوران عثمان مرزا،فرحان، محب خان، ریحان، عمر بلال و دیگر ملزمان کو پیش کیاگیا جبکہ پراسیکیوٹر رانا حسن عباس اور متاثرہ لڑکا،لڑکی کے وکیل ارباب عباسی پیش ہوئے۔ اس موقع پر ارباب عباسی اور جج کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،وکیل نے کہا کہ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں استدعا کرنا ہمارا کام ہے۔