مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا‘ میاں اسلم

January 20, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسٹیٹس کو کی علمبردار وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں اور عوام کی محرومیوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلوں کے دورہ میں گروپ لیڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، ایسے میں جماعت اسلامی ملک میں اسلامی عدل و انصاف کے نظام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔