بجلی شارٹ سرکٹ سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی

January 20, 2022

پشاور(کرائم رپورٹر)خزانہ کے علاقہ بخشو پل کے قریب بجلی شارٹ سرکٹ سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان راکھ کاڈھیر بن گیا،گزشتہ روز خزانہ کے علاقہ بخشو پل ابراہیم آباد میں مہمند پلازہ کے اندر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے فواد حسین ولد اقبال حسین کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دکا ن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔ بعدازاں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس سے آس پاس کی دکانیں بچ گئیں۔