فوجداری قانون کی ہر ترمیم گیم چینجر ہے، فروغ نسیم

January 21, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ فوجداری قانون کی ہر ترمیم گیم چینجر ہے،جیسے کسی وقت یہ لیٹر آف ایڈ منسٹریشن اور جانشینی سرٹیفکیٹ ہوا کرتے تھے یہ عدالتیں جاری کرتی تھیں اور یہ عدالت کے پاس کام تھا اور یہ کبھی سات سال آٹھ سال دس سال، بارہ سال لگتے تھے اور جب سے یہ قانون لیکر آئے ہیں تو اب یہ پندرہ دن کے اندر ملتے ہیں اب یہ جانشینی والا جو قانون تھا وہ کیوں کامیاب ہو گیا وہ اس لیے کامیاب ہو گیا میں نے دیکھا ہے کہ جس چیز کو آپ عدالتوں سے ذرا ہٹا دینگے تو سسٹم چلنے لگے گے کیونکہ عدالتوں کے پاس کام بہت ہے میں تنقید نہیں کر رہا کام بہت ہے اور جب ہم نے یہ سسٹم عدالتوں سے ہٹا کر نادرا کو دے دیا تو پندرہ پندرہ دن میں اس کے فیصلے ہونے شروع ہو گئے۔