وزیر اعظم عمران خان سے لاہور قلندر کے عاطف رانا کی ملاقات

January 21, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان سے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے، نوجوان کپتان کا انتخاب لاہور قلندرز مینجمنٹ کا اچھا فیصلہ ہے،.

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں نے ہمیشہ نتیجے تبدیل کئے ہیں، لاہور قلندرز نے فرنچائز میں اپنا منفرد مقام پیدا کیا ہے، گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد لاہور قلندرز کا خاصا ہے۔

سی ای او رانا عاطف نے لاہور قلندرز کی ماضی میں خدمات سے آگا ہ کیا اور وزیر اعظم کو لاہور قلندرز کے آئندہ کے منصوبوں پر بریفنگ دی.

ملاقات میں کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی اور ڈائریکٹر کرکٹآپریشن عاقب جاوید کے علاوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی موجود تھے۔