بھارت کو ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی شکست

January 22, 2022

پارل (جنگ نیوز) جنوبی افریقا کیخلاف بھارت ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی ہار گیا۔ پارل میں جمعہ کو بھارت نےدوسرے ون ڈے میں پہلے کھیلتے ہوئےچھ وکٹ پر 287 رنز اسکور کیے، رشابھ پنت 85، کپتان کے ایل راہول 55 اور شاردل ٹھاکر 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں پروٹیز نے ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ جانمین ملان 91، کوائنٹن ڈی کاک 78 اور کپتان ٹیمبا بائوما 35 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ایڈن مارکرم اور روسی وین ڈر ڈسان نے 37،37 رنز اسکور کیے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔