جوہر آباد، مبینہ مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

January 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جوہر آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یو بی ایل کمپلیکس کے قریب جوہر آباد تھانے کی پولیس موبائل نے موٹر سائیکل سوار ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے رکنے کے بجائے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم موقع پر زخمی ہو کر گر گیا جسکو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا، دوران گرفتاری پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول لوڈ میگزین بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا،زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔