کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

January 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی مانسہرہ کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی مانسہرہ کالونی گلی نمبر10کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔جہاں متوفی کی شناخت 17 سالہ خوانین ولد غلام جان کے نام سے ہوئی ہے ۔