• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا قتل کیس، سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا ریکارڈ، عدالت سے رجوع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شر قی کی عدالت سے میر رضا قتل کیس سے متعلق جے آئی ٹی کے تفتیشی افسر نے مقتول میر رضا اور دو نامزد مشتبہ افراد کے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ اکاؤنٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے رجوع کرلیا۔عدالت نے مشتبہ افراد علی شاز اور احمد بھاردے کو 24 نومبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مشتبہ افراد علی شاز اور بزنس پارٹنر احمد بھاردے کے واٹس ایپ، انسٹا گرام، فیس بک، ایپل میسنجر اور اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات اور ریکارڈ درکار ہے، تفتیش کے لئے مشتبہ افراد کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے، ڈیجیٹل ریکارڈ سے مقتول اور مشتبہ افراد کے درمیان رابطے اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کا سراغ لگایا جاسکتا ہے، ریکارڈ سے واقعے کی ترتیب، ممکنہ رابطے میں رہنے والے افراد کی شناخت اور تفتیش میں معاونت اور شواہد سے مدد مل سکتی ہے، متعلقہ کمپنیوں کو 22 جولائی سے 29 جولائی کے درمیان ڈیجیٹل ریکارڈ محفوظ رکھنے کی درخواست کی ہے، این سی سی آئی اے سے رابطہ کیا گیا تاہم عدالتی اجازت نا ہونے کی وجہ سے کارروائی نہیں کی جاسکی، متعلقہ سروس پرووائیڈرز کو قانونی طریقہ کار کے تحت ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی جائے، عدالت میٹا پلیٹ فارز، ایپل، لنکڈ ان اور اسنیپ چیٹ سمیت متعلقہ کمپنیوں کے قانونی نمائندوں کو ہدایات جاری کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید