• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی ریلی کی تاریخ بدلنے یا ملتوی کرنے پر غور کی یقین دہانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی حمایت میں29 نومبر اور 6 دسمبر کو ہونے جارہی اپنی ریلی ملتوی کرنے یا تاریخ میں تبدیلی پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی قیادت میں جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور وزیر بلدیات ناصر شاہ حسین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے پیر کو یہاں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی کے چیمبر میں متحدہ کے سینئر مرکزی راہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم سے 29 نومبر اور 6 دسمبر کو کراچی میں ہونے جارہی ریلی ملتوی کرنے اور کسی اور دن اسے نکالنے کی اپیل کی۔وفد نے متحدہ راہنمائوں کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر قادر مگسی نے ایک ماہ قبل 29 نومبر کو ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے، لہٰذا ایم کیو ایم اس دن ریلی نہ نکالے، کیوں کہ ایک ہی دن کراچی میں 2 ریلیاں نکلنے سے شہر میں امن و امان کی صورت حال خراب ہونے یا تصادم کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید