• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے مالی حسابات، آڈٹ رپورٹ 2025-26 ایوان میں پیش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،اجلاس میں سندھ حکومت کے مالی حسابات سے متعلق آڈٹ سال 2025-26 کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی ۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور نے رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیجنے کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ کمیٹی کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی،پیر کو سندھ میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا پیش کردی گئی، جس پر بحث کے لیے جمعہ کا دن مختص کیا گیا ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن سمیتا افضال نے صوبے میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التوا پیش کی۔ وزیر قانون ضیا لنجار نے تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ، خصوصاً کراچی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے، اس معاملے پر بحث کے لیے ایک دن مختص کیا جائے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اس مسئلے پر پہلے بھی کئی مرتبہ گفتگو ہوچکی ہے، تاہم اس پر بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے تحریک التوا پر بحث کے لیے جمعہ کا دن مقرر کردیا۔ کمیٹی کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ایوان نے حبیب یونیورسٹی ایکٹ 2012 میں ترمیمی بل پر فوری غور کرنے کی تحریک بھی منظور کرلی۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم کے لیے کمیٹی تشکیل دینے اور ان پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر نے تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے قواعد کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قواعد سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قواعد کا جامع جائزہ لینے اور نئی کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز بھی دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید