• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم اور سیلز ٹیکس نظام الگ کرنے کی پالیسی مسترد، کاروباری مشکلات بڑھیں گی، عبدالہادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس نظام کو الگ کرنے کی مجوزہ پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی سے کاروباری مشکلات بڑھیں گی اور یہ پالیسی بزنس کمیٹی پر مالی بوجھ اور الجھن کا باعث بنے گی، ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے نظام کو الگ کرنے کے فیصلے پر بزنس کمیونٹی میں تشویش پھیل گئی ہے اور انہوں نے مجوزہ اقدام کو کاروباری اداروں پر بھاری مالی بوجھ اور الجھن کا باعث قرار دیا ہے۔ 
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید