• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ہٹی بغدادی مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین ہٹی بغدادی مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود تین ہٹی بغدادی مسجد کے قریب گھرسے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 38 سالہ نائلہ زوجہ وحید کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او عمران آفریدی کے مطابق متوفیہ اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھی اور اس کی اولاد نہیں تھی۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ کا شوہر واقعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا جب وہ واپس آیا تو متوفیہ کی پھندا لگی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ متوفیہ کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین ہو پائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید