• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں قومی ذیابیطس پریونشن اینڈ کنٹرول پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ’’ڈائبٹیز پریونشن اینڈ کنٹرول پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا آغاز رواں ماہ اسلام آباد سے ہوگا۔پروگرام تین سے پانچ سال کے مختلف مراحل پر مشتمل ہوگا۔ دوسری جانب مساجد کے ذریعے ذیابیطس سے آگاہی اور اسکریننگ کا کامیاب بنگلہ دیشی ماڈل پاکستان سمیت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 57 رکن ممالک میں متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا آغاز 2027ء کے اوائل میں پاکستان سے ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ڈائیابٹیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ڈی اے پی) کے زیر اہتمام عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرینِ امراضِ ذیابیطس نے کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید