• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشا الٹنے سے شدید زخمی خاتون دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرانا حاجی کیمپ سریا مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 55 سالہ حافظہ بی بی کے نام سے کی گئی، حادثہ پیر کی رات ساڑھے سات بجے کے قریب رکشا الٹنے کے باعث پیش آیا تھا جس میں خاتون شدید زخمی ہونے کے چند گھنٹے کے بعد سول اسپتال میں دم توڑ گئی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید