کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کورٹ میں اسکیم 33 میں 8ایکڑ کی متنازعہ اراضی پر قبضہ اور تعمیرات سے متعلق ناظر کورٹ نےحکام کےعدم تعاون کی ایک اور رپورٹ جمع کرادی ، رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر چوتھی بار قبضہ ختم کروانے کیلئے گئے، تھانےمیں مختیار کار اور اس کا اسسٹنٹ بھی موجود تھے، مختیارکار نےکہاکہ وہ متنازعہ زمین کی نشاندہی سے قاصرہے،ایس ایچ او سچل نےکہاکہ اضافی فورس فراہم نہیں کرسکتے، پولیس کاکہناہےکہ نفری موجودنہیں ہے،ایس ایچ او کاکہناتھا کہ ایس ایس پی آفس سے بھی ہدایت نہیں آئی،پولیس اور مختیارکار نےتعاون نہیں کیا، پولیس کےعدم تعاون کے باعث زمین واگذار نہیں ہوسکی۔عدالت نے15روزقبل پولیس فورس کی مددسے قبضہ ختم کرانےکاحکم دیاتھا۔عدالت نے ایس ایس پی کوفورس کی فراہمی اور عملدرآمد رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیاتھا۔ملیرکورٹ پہلے بھی تین بار قبضہ ختم کرانےکاحکم دےچکی ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس نے عدالتی حکم کےباوجود زمین کاقبضہ ختم نہیں کرایا، پولیس نے قبضہ کرنےوالےملزموں کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا، پولیس کی ملی بھگت کےباعث قبضہ گروپ نے دوبارہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ، اسسٹنٹ کمشنر گلزارِ ہجری اور مختیار کار کونوٹس جاری کئے تھے۔