کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آبادمیں سوتیلے باپ نے مبینہ طورپر 8 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ ایس ایچ او فیصل رفیق نے بتایا کہ شیرپاؤ کالونی میں 8 سالہ عزیز نامی بچے کو اسکے سوتیلے باپ طارق نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس کا مقدمہ متاثرہ بچے کی والدہ میں درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ، بچے کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسکا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔