8 سالہ بچے سے 7 افراد کی زیادتی، لاہور ہائیکورٹ کا ملزمان کی درخواست ضمانت پر نئی دفعات کو شامل کرنے کا حکم

January 22, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سیالکوٹ میں آٹھ سالہ بچے سے سات افراد کی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر میں نئی دفعات کو شامل کرنے کا حکم دیدیا، وکیل مدعی نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ بچے سے سات ملزمان نے زیادتی کرکے پہلے ویڈیو بنائی پھر اپنے مشترکہ واٹس ایپ گروپ اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل کردی، ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی جائے، ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں رنجش کی بنیاد پر ملوث کیا گیا ضمانت منظور کی جائے۔