اہالیان کراچی لسانی حکومت کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس تک مارچ کرینگے، مصطفیٰ کمال

January 22, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اہالیان کراچی جمہوریت کے پردے میں بدترین لسانی حکومت کے خلاف 30جنوری کو فوارہ چوک سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک مارچ کریں گے تاکہ ہم اپنے ساتھ اپنے سندھی بھائیوں کو بھی پیپلز پارٹی کے ظلم سے نجات دلاسکیں۔ ظالم حکمران 30جنوری کو جان جائیں گے کہ جب باکردار اور قابل قیادت سامنے کھڑی ہوجائے تو ظالم کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور پیپلز پارٹی کے ظلم کا وقت اب ختم ہوتا ہے۔