عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے‘ مفتی محمد احمد خان

January 22, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے ناظم تعلیمات /خطیب جامع مسجد قندہاری مفتی محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان نے صوبے بھر میں رکنیت سازی مہم شروع کررکھی ہے کارکن رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور صوبے بھر میں جماعت کے یونٹس فعال کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجد قندہاری میں پہلے مرحلے میں 5 ہزار رکنیت سازی مکمل ہونے کے موقع پر کارکنان ختم نبوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گلستان کےمفتی عبدالسلام ،جمعیت گلستان کے امیر مولوی سراج الدین،حاجی عبدالشکور اچکزئی،مولوی سید ظہور آغا و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اساسی اور قطعی عقیدہ ہے ،ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے،تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے پہلی امتوں کو اجماع امت عطا نہیں کیا گیاامت محمدیہ کو اجماع امت کی دولت سے نوازا گیا اورامت نے بھی سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیامغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ کر دنیا کو اس سے دور رکھا جائےلیکن ہم عالم کفر پریہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام امن پسند مذہب ہےانہوں نے کہا کہ دوسرےاورتیسرے مرحلے میں دس10ہزاررکنیت سازی کی جائے گ کارکن ختم نبوت رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور صوبے بھر میں جماعت کے یونٹس فعال کریںاور فتنہ قادیانیت سے اہل اسلام کو آگاہ کریں۔