زیارت میں درجہ حرارت منفی تین ریکارڈ کیاگیا

January 22, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)شمالی بلوچستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت3، بارکھان6،دالبندین7،گوادر18،قلات منفی1، خضدار7، لسبیلہ14، نوکنڈی7، سبی7، تربت15، ژوب1اور زیارت میں منفی3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج ہفتہ کوصوبے کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم کوئٹہ، زیارت، بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،دالبندین،موسیٰ خیل،ہرنائی،لورالائی،مستونگ اورچمن میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔