بجلی چوروں کے خلاف میپکو سے ہرممکن تعاون کرینگے، ایڈیشنل آئی جی

January 22, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال سے بجلی چوروں اورٹرانسفارمرز چوری میں ملوث گروہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور مقدمات کا اندراج نہ ہونے بارے ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنانے اور ٹرانسفارمرز چور گروہ کو پکڑنے کے لئے جنوبی پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو احکامات جاری کردئیے ہیں ، مقدمات درج کرنے کی ہدایات دیدی ہیں۔ پولیس بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور ٹرانسفارمرز چوری کرنے والوں کو پکڑنے کے لئے میپکو کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔