خراب ریکارڈ رکھنے والے 39 پولیس افسران و اہلکاروں کا ہیڈکوارٹر ریزرو یونٹ ٹرانسفر

January 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس اہلکاروں کے جرائم میں ملوث ہونے کے پے در پے واقعات کے بعد پولیس افسران کو ہوش آ گیا،پولیس افسران نے اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا۔ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے 39 افسران اور اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر ریزور یونٹ ٹرانسفر کر دیا،ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے جاری کئیے گئے حکمنامے کے مطابق ریزور یونٹ میں شامل افسران و اہلکار واپس ڈسٹرکٹ میں تعینات نہیں ہونگے، ریزور یونٹ منتقل کیے جانے والوں میں 6 سب انسپکٹر، 12 اے ایس آئی، 9 ہیڈ کانسٹیبل جبکہ 12 کانسٹیبل شامل ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات یا سنگین شکایتیں تھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل افراد کو مکمل انکوائری کے بعد فیلڈ پوسٹنگ مل سکے گی،انکوائری کلیئر نا ہونے پر افسران و اہلکاروں کو ریزور یونٹ میں ہی رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ والدہ اور بہن کے سامنے قتل ہونے والے نوجوان شاہ رخ کے قتل میں پولیس اہلکار فرزند کے ملوث ہونے کے علاوہ شہر میں ہونے والے جرائم کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکاروں کے ملوث پائے گئے ہیں۔