کیا رومی اپنے اتحادیوں کو ایک صفحے پر لے آئے گا؟ ”جو بچھڑ گئے“ کی ساتویں قسط ”جیو ٹی وی“ پر دیکھیں

January 23, 2022

کراچی (جنگ نیوز) تاریخی پس منظر پر فلمائے گئے ڈرامہ سیریل ”جو بچھڑ گئے“ میں سقوط ڈھاکا کی تلخ داستان کو انتہائی دلیرانہ انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ کرنل زیڈ آئی فرخ کے ناول ”بچھڑ گئے“ سے ماخوذ کہانی نے پہلی ہی قسط سے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ بہت کم وقت میں مقبولیت کا عروج حاصل کرنے والے اس ڈرامے کی ساتویں قسط رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگی۔ علی معین کی تحریر کردہ دلچسپ کہانی کی نئی قسط میں ناظرین دیکھیں گے کہ کیا رومی اپنے اتحادیوں کو ایک صفحے پر لانے میں کامیاب ہو جائے گا؟۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف نام وہاج علی، مایا علی اور طلحہ چہور اس سیریل کے اہم کردار ہیں جبکہ ورنگزیب مرزا، نادیہ جمیل، عدنان جعفر، ساجد شاہ، رانا مجید، عمرڈار، احمد عباس، عثمان ضیاء، شیرین زاہد، عمر چیمہ، فہد ہاشمی، ظہیر تاج اور فضل حسین نے بھی لوگوں کو اپنی جاندار اداکاری سے گرویدہ بنا رکھا ہے۔