پہلا ٹی: 20ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں انگلینڈ کو عبرتناک شکست

January 24, 2022

برج ٹائون (جنگ نیوز) جیسن ہولڈر کی شاندار بولنگ اور برینڈن کنگ کی نصف سنچری کی مدد سے ویسٹ انڈین نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20میں نو وکٹ سے ہرادیا۔ انگلینڈ پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیسن ہولڈر نے3.4 اوورز میں سات رنز کے عوض چار وکٹ لیے۔ کرس جورڈن 28 اور عادل رشید 22 نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔ ہوم ٹیم نے ہدف 17.1 اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ برینڈن کنگ 52 اور نکولس پوران 27 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔