نیشنل اسٹیڈیم پریس باکس میں 25 صحافیوں کو بیٹھنے کی اجازت

January 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پی ایس ایل کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے پریس باکس میں صرف 25 فیصد افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں پی سی بی اپنے پیکنگ آرڈر اور سینیارٹی کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔ باقی تمام صحافیوں کے لیے جاوید میانداد انکلوژر میں اوور فلو ایریا بنایا گیا ہے۔ اوور فلو ایریا میں یہ تمام سہولیات دستیاب ہوں گی ۔