10منشیات فروش گرفتار ،چرس اور شراب برآمد

January 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں10افراد کو گرفتار کر لیا، مخدوم رشید پولیس نے بدھلہ روڈ سے علی شیر کو گرفتار کر کےاس کے قبضے سے 1055گرام چرس، رب نواز سے ایک ہزار گرام چرس ، دہلی گیٹ پولیس نے محمد تنویر سے 140گرام چرس، ساجد علی سے10 لٹر شراب ، لوہاری گیٹ پولیس نے وزیر علی سے10لٹر شراب اور امتیاز احمد سے 10 لٹر شراب ، کینٹ پولیس نے ابراہیم سے 8 لٹر شراب ، محمد علی سے 30لٹر شراب اور محمد ذیشان سے 10 لٹر شراب برآمد کر لی اور مقدمات درج کر لئے ، تھانہ قطب پور پولیس نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، دریں اثنا تھانہ مخدوم رشید پولیس نے شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،جعفر حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکا مظہر، اظہر اور پپا سے ایک مرلہ زمین کا تنازع تھا جنہوں نے دھمکیاں دیں ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔