زلمی کے کامران اکمل اور ارشد کورونا کے شکار، عماد بٹ،امام ٹیم میں شامل

January 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سے قبل پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اس طرح مجموعی طور پر پانچ کھلاڑی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ریزرو پول سے عماد بٹ اور امام الحق کی زلمی اسکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔