2030 تک ہمیں 80 ملین گریجویٹس کی ضرورت ہوگی، صدر علوی

January 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی یونیورسٹیوں سے مزید گریجویٹس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی وجہ سے دنیا سکڑ کر رہ گئی ہے، اقرا یونیورسٹی کراچی کے انیسویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سال 2030 تک 80 ملین گریجویٹس کی ضرورت ہو گی،انہوں نے اقراء یونیورسٹی کو ایک بہترین اور اہم تعلیمی ادارے کے طور پر سراہا،قبل ازیں اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے استقبالیہ خطاب میں بتایا کہ آج ہم نے 31,000 سے زیادہ طالب علموں کو گریجویٹ کیا ہے جس میں 13,000 سے زیادہ خواتین شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں اقرا یونیورسٹی نے اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں، جن میں اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کی نمبر ون بزنس یونیورسٹی کا درجہ دیا اور عالمی یونیورسٹیوں کی کیو ایس اورٹائم ہائر ایجوکیشن کی درجہ بندی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔