سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے والے ڈکیت گروہ کے چار ملزمان کا عدالتی ریمانڈ

January 25, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے والے ڈکیت گروہ کے فیضان خان سمیت چار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔