جہانگیر ترین اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت

January 25, 2022

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور انکی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور انکی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، دونوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دوستوں اور عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔