ڈاکو راج، گلستان جوہر میں لڑکیوں کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا

January 25, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈاکو راج جاری ،گلستان جوہر بلاک 3میں صبح سویرے اسٹریٹ کرمنلز گھر کی دہلیز پر کھڑی لڑکیوں سے اسلحہ کے زور پر قیمتی موبائل فون ہینڈ بیگز چھین کر فرار ، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ملزمان نے 8 سیکنڈ میں واردات کی علاوہ ازیں ڈیفنس فیز 6میں کار سوار 2مسلح ڈاکو خریداری کے بہانے مارٹ میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کے ساتھ شاپنگ بھی کی ،ملزمان نے اسلحے کے زور پر دکاندار اور خریداروں کو یرغمال بنایا کائونٹر سے 40ہزار سے زائد رقم لوٹی اور بآسانی کار میں فرار ہوگئے، وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔