سکول اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ پر اعتراضات کیلئے جائزہ کمیٹی قائم

January 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ایلیمنٹری (مردانہ) ضلع ملتان نے پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ پر موصول ہونے والے اعتراضات کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی کے سربراہ اے ای او ایلیمنٹری مرکز مخدوم رشید ملتان صدرصابر حسین، جبکہ ارکان میں اے ای او ایلیمنٹری مرکز ایسٹ ملتان سٹی رانا عدیل احمد اور اے ای او ایلیمنٹری مرکز سکندرآباد شجاع آباد محمد یوسف خان شامل ہیں۔