آسٹریلیا کیخلاف میچز ایک وینیو پر کرانیکی تجویز زیر غور نہیں، پی سی بی

January 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے میچز ایک وینیو پرکرانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔ ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہی ہوں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابقانٹرنیشنل کرکٹ کے 19دن کا ایک وینیو پر انتظام کرنا ممکن نہیں ۔پی سی بی تینوں وینیوز پر محفوظ اور سیکور ماحول کے انتظامات کر رہاہے ۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 1998کے بعد پہلی بارپاکستان کا دورہ کرے گی۔کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ دورہ پاکستان کی تیاریوں کا اعلان کیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہے۔ کرکٹرز دورہ پاکستان کی تیاری کی وجہ سے سیریز مس کریں گے ۔ پاکستان کا دورہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے فوری بعد ہے،جسٹن لینگر اور دیگر اہم سپورٹ اسٹاف بھی تیاری کے لئے چھٹیاں لے گا۔ اینڈریو میکڈونلڈ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیڈ کوچ ہوں گے۔