میپکونیوملتان سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں مینٹی نینس ورک کے دوران سیفٹی واک

January 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرمہراللہ یار خان نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمدکرکے قیمتی جانوں کا ضیاع روکنا ممکن ہے، لائن سٹاف کی جانب سے ٹی اینڈ پی کے استعمال اور سیفٹی ہدایات پر عملدرآمدکرکے حادثات کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے نیوملتان سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں مینٹی نینس ورک کے دوران سیفٹی واک کے موقع پر کیا، انہوں نے 11کے وی غفور فیڈر پر جاری مینٹی نینس ورک کے دوران لائن سٹاف کے کام کا جائزہ لیا۔