حکومت کو معاہدے پر یوٹرن مہنگاپڑے گا‘ ہدایت الرحمٰن بلوچ

January 27, 2022

کوئٹہ(پ ر) حق دوتحریک کے قائد جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاہےکہ بلوچستان حکومت کو معاہدے سے یوٹرن مہنگاپڑے گا صرف مکران نہیں پورا بلوچستان سڑکوں اور چوراہوں پر ہوگاحکمران اور ریاستی ادارے بلوچستان کے عوام سے ظلم، ناانصافی بند کریں تحریک عوام کوروزگار ،حقوق دلائے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں وفودسے ملاقات اور تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی بڑے غیر قانونی مطالبات نہیں کیے بلوچستان میں 16 سوکلومیٹرموٹروے ،میٹرو بس ،جدیدٹرین نہیں مانگی حالانکہ یہ بھی ہماراحق ہے ہم نے اللہ تعالیٰ کی دی گئی نعمتوں کی حفاظت ،ساحل پر چھوٹے مچھیروں اور سرحدپر چھوٹے کاروباری لوگوں کے کاروبار کی حفاظت اور سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں عوام کی تذلیل ختم کرنے کامطالبہ کیاہے ۔