5 ڈی ایس پیز، 6ایس ایچ او کو شوکاز

January 28, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں پراگریس رپورٹ نہ دینے سمیت اشتہاریوں کو گرفتار نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ۔جن پانچ ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب گئی ان میں شہزاد ٹاون، بھارہ کہو، سہالہ، سیکرٹریٹ اور کورال شامل ہیں جبکہ ایس ایچ او آبپارہ، سیکرٹریٹ، سہالہ، بھارہ کہو، کھنہ اور کورال کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔