ڈپٹی کمشنر نے اینٹی انکروچمنٹ ایڈوائزی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

January 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملتان نے ایک ماہ قبل قائم کی جانے والی اینٹی انکروچمنٹ ایڈوائزی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے مذکورہ ایڈوائزی کمیٹی میں سیاسی شخصیت رضوان یعقوب انصاری کو اینٹی انکروچمنٹ ایڈوائزی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس کے ممبران کی تعداد چارتھی ۔مذکورہ ایڈوائزی کمیٹی فعال نہ ہونے اور تجاوزات کے حوالے سے سیاسی مداخلت کے باعث اس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے ۔