ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی خصوصی گرانٹ کی منظوری میں سنجیدہ نہیں، سجن یونین

January 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی خصوصی گرانٹ کی منظوری میں سنجیدہ نہیں، انہوں نے ڈیڑھ ارب کی مذکورہ گرانٹ ترقیاتی کاموں کے لئے بطور قرض لی، جس کا خمیازہ ہر ماہ 5 سے 8 کروڑ روپےکٹوتی کی صورت میں کے ایم سی کو برداشت کرنا پڑرہا ہے،ایک بیان میں انہوں نے پنشنرز سے کیے گئے معاہدے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔