پی ایس ایل: سات منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ خرچ

January 29, 2022

کراچی ( جنگ نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی 20 منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ مختصر افتتاحی تقریب میں کرکٹ کی تاریخ بتائی گئی،عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے صرف آفیشل سانگ پر پرفارمنس دی جبکہ آتش بازی، اسٹیج اور دلکش لائٹنگ بھی کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی ورچوئل افتتاحی تقریب پر 20 کروڑ سے زائد خرچ ہوئے تھے۔ دریں اثنا افتتاحی تقریب کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا سامنے آیا۔ کچھ شائقین کرکٹ نے اس کی تعریف کی ، کسی نے اسے کہا کہ یہ بہت مختصر تھی جبکہ کچھ نے اسے ایک بہترین کوشش قرار دیا۔ کچھ کو یہ لندن اولمپکس 2012 کی افتتاحی تقریب سے متاثر لگی۔ کیونکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان کو لیگ کے ضابطہ اعلان کی دعوت اسی انداز میں دی جیسے 10 برس قبل ملکہ برطانیہ اولمپکس کے آغاز کا اعلان کرنے مرکزی اسٹیڈیم میں آئی تھیں۔ البتہ ملکہ برطانیہ کی انٹری ہیلی کاپٹر میں دکھائی گئی تھی۔