”لیجنڈز لیگ“ کا فائنل مقابلہ آج”جیو سوپر“ سے براہ راست دیکھیں

January 29, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز کے میگا کرکٹ ایونٹ ”لیجنڈز لیگ“ کا فائنل میچ آج ”ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنز“ کے درمیان عمان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ ایکشن سے بھر پور مقابلہ شام ساڑھے 7 بجے براہ راست نشر کرے گا۔