NTC کے تینوں جی ایم تبدیل، ڈائریکٹرز اور ڈویژنل انجینئرز کے بھی تبادلے

January 29, 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے ملک بھر کے تینوں جی ایم تبدیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ ڈائریکٹرز اور ڈویژنل انجینئرز کے تبادلے بھی کئے گئے ہیں ، لاہور کے جی ایم صغیر مہدی کو وہاں سے ہٹا کر ہیڈکوارٹرجبکہ کراچی کے جی ایم رائو غضنفر کو وہاں سے ہٹا کر اسلام آباد میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر لگا دیا گیا ہے ، اسلام آباد کے جی ایم فیصل بشیر کو جی ایم کراچی لگا دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر پشاور کو ڈائریکٹر اسلام آباد جبکہ راولپنڈی کے ڈائریکٹر کا کراچی تبادلہ کر دیا گیا ہے ، کوئٹہ کے ڈویژنل انجینئر کا تبادلہ ملتان جبکہ ملتان کے ڈویژنل انجینئر کا تبادلہ کوئٹہ کر دیا گیا ہے ، منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی سی معراج گل کا ان تبادلوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ کئی کئی سالوں سے افسران ایک ہی پوسٹ پر بیٹھے ہوئے تھے ، اس لئے تبادلہ ناگزیر ہو چکے تھے۔