TTP کے 3 دہشتگردوں کو پھانسی، عمرقید اور جُرمانے کی سزائیں

January 29, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج شوکت کمال ڈار نے بم دھماکوں اور دہشتگردی کے چار مقدمات میں گرفتار ٹی ٹی پی کے تین کارندوں کو 21بار سزائے موت، 60بار عمر قید، دیگر جرائم میں 738سال قید، چھ کروڑ 49لاکھ روپے جرمانہ اور تین کروڑ 35لاکھ روپے ہرجانہ ودامان ادا کرنے کا حکم دیدیا، عدالت کا مجرموں کی جائیدادیں ضبط ، دم نکلنے تک تختہ دار پر لٹکائے رکھنے کا حُکم دیا گیا،عدالت نے ملزمان کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ مجرموں کا دم نکلنے تک انہیں تختہ دار پر لٹکائے رکھا جائے، سزا پانے والے بلوچستان کے رہائشیوں شبیر احمد اس کے کزن دائود اور محمد بلال کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔