قائمہ کمیٹی‘ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بل متفقہ منظور

January 29, 2022

اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جبکہ مالی سال23-2022کے پی ایس ڈی پی کے لئے وزارت تعلیم کی12ارب 41کروڑ روپے سے زیادہ کی بجٹ تجاویز کی بھی منظوری دے دی ہے جن میں 17جاری منصوبوں کے لئے 9ارب 67کروڑ49لاکھ روپے جبکہ 15نئے منصوبوں کے لئے 2ارب 73کروڑ 68لاکھ روپے کی تجاویز شامل ہیں ۔قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی میاں نجیب الدین اویسی کی صدارت میں ہوا ۔