میپکو کا آپریشن، 136افراد بجلی چوری کرتے پکڑئے گئے

January 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 136صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 3لاکھ24ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 44 لاکھ 66ہزار روپے جرمانہ عائد جب کہ 15بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔گزشتہ روز ملتان سرکل میں 27بجلی چوروں کو1052345 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک مقدمہ درج ہوا۔