آشناکے شادی کے انکارپرلڑکی کی خودکشی کی کوشش ، نشترہسپتال لایاگیا

January 29, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) آشناکے شادی سے انکارپرلڑکی کی خودکشی کی کوشش، حالت غیرہونے پرنشترہسپتال لایاگیا،پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق وہاڑی کی رہائشی20سالہ شانزہ نامی لڑکی کی فیس بک پرلوہارمارکیٹ کے رہائشی عدنان کے ساتھ دوستی ہوئی جو اتنی بڑھ گئی کہ بات شادی تک پہنچ گئی۔ گزشتہ شب شانزہ جناح پارک کے قریب عدنان سےملنے گئی توعدنان کے شادی کے انکارپردلبرداشتہ ہوکر تیزدھارآلہ سے اپنی کلائی کاٹ لی جبکہ عدنان موقع پرشانزہ کوخون میں لت پت چھوڑکرفرارہوگیا۔ شاہ رکن عالم پولیس نے شانزہ کو نشترہسپتال منتقل کیا اور آشنا عدنان کو گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔