راشد لطیف نے اگلے چند سال بعد سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

May 16, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان راشد لطیف نے اگلے چند سال بعد سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا ہے اور ممکنہ طور پر وہ ایم کیو ایم سے سیاست شروع کریں گے۔جیو نیوز کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ابھی تو مجھ میں کام کرنے کی ہمت ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ دو تین سال بعد میں سیا سی میدان میں قدم رکھوں۔