بلوچستان امن جرگہ کی خالد مقبول سے ملاقات

May 16, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان امن جرگہ کے وفدنے ایم کیو ایم پاکستان کے مزکز پر کنونیر ایم کیو ایم پاکستان و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی، وفد میں سربراہ امن جرگہ،محمد یوسف خان خلجی، سر براہ ہوتک قبیلہ سردار علاو الدین خان،ہوتک جنرل سیکرٹری وآل کراچی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن حاجی محمد رمضان کاکڑ، مرکزی ممبرمحسود کمیٹی حاجی شائستہ خان محسود، قبائلی شخصیت حبیب اللہ خلجی سربراہ سہراب گوٹھ نوجوان اتحاد،ممبر قبائلی جرگہ حاجی پہلوان کاکڑ، سربراہ اچکزائی یوتھ فورس شمس اللہ اچکزائی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پختون برادری نے کراچی کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ غیو ر اور محنتی قوم تصور کی جاتی ہے اور بہت جلد ایم کیو ایم کی زیر صدارت امن ریلی نکالی جائے گی جس سے امن اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا ایم کیو ایم کی طرف سے بلوچستان میں امن کانفرنس منعقد کر نے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وفد کے اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے لانڈھی میں ہونے والے فسادا ت میں ایم کیو ایم کے کردارکو سراہاں ا ور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ پشتون قبیلے کے مسائل کیلئے آواز بلند کی ہے۔ملاقات میں پشتون قبیلے نے کراچی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مستقبل میں ایک دوسرے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔