سپلا کے انتخابات میں منورعباس صدر اور شاہجہاں پنھور سیکریٹری جنرل منتخب

May 16, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپلا کے انتخابات میں منورعباس صدر اور شاہجہاں پنھور سیکریٹری جنرل منتخب، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کے مرکزی کابینا کے انتخابات جوائنٹ اسٹاک کمپنی کے دفتر میں منعقد ہوئے۔ ان انتخابات میں سندھ بھر کے کالجزکے تقریباً 508یونٹ صدور و سیکریٹریز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس میں پروفیسر شاہجہاں پنھور کے پورے پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔