ویسٹ انڈیز، سری لنکا سیریز کیلئے 60 کرکٹرز کے ناموں کا اعلان

May 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نےویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کے لیے 60کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور طلب کرلیا ہے۔ انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مصروف کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلیے ون ڈےٹیم کا اعلان 23مئی کو کیا جائے گا۔ تینون ڈے میچز 8، 10اور 12جون کو کھیلے جائیں گے، تربیتی کیمپ یکم جون سے راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔ پہلے مرحلہ 15سے 25مئی تک جاری رہے گا، جہاں 27 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اسی طرح 26مئی سے 10جون تک جاری رہنے والے دوسرے مرحلے میں 33کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ دوسرے گروپ کے کھلاڑی سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کریں گے۔ طلب کردہ کھلاڑیوں کے پہلے گروپ کے نام یہ ہیں۔ یہ کھلاڑی (15- 25مئی) تک ٹریننگ کریں گے۔ ان میں عبداللہ شفیق ، عاکف جاوید ، ارشد اقبال ، ارشد اللہ ، آصف آفریدی ، آصف علی ، بابر اعظم ، فیصل اکرم ، فخر زمان ، حیدر علی ، افتخار احمد ، امام الحق ، کامران غلام ، خرم شہزاد ، خوشدل شاہ ، میر حمزہ ، محمد حارث، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، سلمان علی آغا، سعود شکیل ، شاداب خان ، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر ، یاسر شاہ ، زاہد محمودشامل ہیں۔26مئی سے دس جون تک دوسرے گروپ میں عابد علی ، ابرار احمد ، عالیان محمود،عبدالواحد بنگلزئی ، علی اسفند، علی عثمان ،آرش علی خان ، اعظم خان ، فہیم اشرف، فواد عالم ،حسیب اللہ ،، عماد وسیم ، عرفان اللہ شاہ ، معاذ خان ، مہران ممتاز ، محمد عباس آفریدی، محمد علی ، محمد حریرہ ، محمد عمران ، محمد عمران رندھاوا ، محمد طحہٰ ، محمد ذیشان ، نعمان علی، عمیر بن یوسف ،قاسم اکرم ، ریحان آفریدی، ساجد خان ، سلمان ارشاد، ثمین گل ، سرفراز احمد،سید ذیشان ضمیر ، عثمان صلاح الدین ، زمان خان شامل ہیں۔